۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نماز جنازہ

حوزہ/ جامعہ شہید پشاور میں شیعہ جامعہ مسجد کوچہ رسالدار قصہ خوانی دھماکہ کے شہید خطیب مسجد مولانا ارشاد حسین خلیلی کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی امامت میں ادا کی گئی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پشاور/ جامعہ شہید پشاور میں شیعہ جامعہ مسجد کوچہ رسالدار قصہ خوانی دھماکہ کے شہید خطیب مسجد مولانا ارشاد حسین خلیلی کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی امامت میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم وفد مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ سید اقبال رضوی،مولانا اقبال بہشتی ،مولانا مقصود حسین ڈومکی، ارشاد حسین بنگش نے شرکت کی۔ جامعہ کے پرنسپل علامہ سید جواد ہادی،علامہ عابد حسین شاکری،علامہ سید جمیل حسن،علامہ احسان محسنی اور جامعہ کے طلاب کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

شہید مولانا ارشاد حسین خلیلی خطیب مسجد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔پشاور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی کو آبائی علاقے کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .